حسن روحانی نے الھام علییف کو آذر بائیجان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی

تہران : ایران کے صدر حسن روحانی نے آذر بائیجان کے صدر الھام علییف کو مل کا چوتھی بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔جمعرات کے روز اپنے پیغام مبارکباد میں روحانی نے کہا کہ جس بھاری اکثریت سے علییف نے کامیابی حاصل کی ہے وہ اس امر کی مظہر ہے کہ آذر بائیجانی عوام حکومت کے ایجنڈا کی حمایت کرتے ہیں اور ملک کی ترقی اور پیش رفت میں اپنی دلچسپی لیتے ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیںکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان دوستانہ تعلقات میں ،جو تاریخی، مذہبی اور ثقافتی نوعیت سے کافی گہرے ہیں۔
اضافہ ہورہا ہے اور دونون ملکوں کے حکام کی مدد سے مضبوطی کے ساتھ برقرار رہیں گے۔ آذر بائیجان مٰں صدارتی انتخابات کے 8ویں راؤنڈ میں 8امیدوار تھے ۔علییف 2003سے ملک کے صدر ہیں۔اور یہ لگاتارچوتھا موقع ہے جو وہ صد ر منتخب ہوئے ہیں۔

Title: rouhani congratulates aliyev re election as azeri president | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply