ٹرمپ ایران کا ہوا دکھا کر سعودی ملکوں بلیک میل کر رہے ہیں: حسن روحانی

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونالڈ ٹرمپ کو ایران کا ہوا دکھا کر عرب ملکوں کو بلیک میل کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ خطہ میں پیسوں کے عوض امریکی فوجوں کی تعیناتی کی ٹرمپ کی پیش کش کا مطلب یہی ہوا کہ امریکی فوج کرایے پر کام کرنے والی فوج ہے۔ انہوںنےمشرقی آذر بایجان میں انٹرنیشنل تبریز 2018کی ایک تقریب میں کہا کہ امریکہ کہہ دے کہ اس کا کسی بھی ملک میں رہنا اور چھوڑنا دوسروں کی دولت پر منحصر ہوتا ہے۔لہٰذا آپ دوسروںکے کرایے کے ٹٹو ہیں۔ اس کا مطلب یہی ہوا کہ آپ کی مسلح افواج دوسروں کے وسائل چوری کر لے گی اور ہڑپ لے گی، نگل لے گی۔کیا اس سے آپ کا وقار بلند ہوتا ہے؟آپ کہتے ہیںکہ اگر وہ پیسہدیں گے اور امریکی فوجوں کی موجودگی کا خرچ برداشت کریں گےتو آپ شام میں رہیں گے اور اگر وہ آپ کی فوج کے اخراجات کو بوجھ نہیں اٹھائیں گے توآپ چلے جائیں گے۔آپ یہ کہتے ہیںکہ اگر امریکی فوج وہاں موجود نہ رہی تو ایک ہفتہ سے زیادہ وہ زندہ نہیں رہ سکتے۔وہ کیوں زندہ نہیں رہ سکتے۔ہم عراق کے سرپرست ہیں۔ عراقی عوام خود عراق کی سرپرست ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rouhani calls us army arab states mercenary in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply