میانمار نقل مکانی کرنے والے روہنگیا ئی مسلمانوں کے مسئلے پر بنگلہ دیش سے بات چیت کے لیے تیار

ینگون / ڈھاکہ:میانمار نے کہا ہے کہ وہ اپنے یہاں سے فرار ہو کر بنگلہ دیش جانے والے روہنگیا مسلمانوں کے مسئلہ کے حل کے لئے بنگلہ دیش سے بات چیت شروع کرے گا۔ میانمار کے ایک سینئر افسر نے آج یہ اطلاع دی۔ایک اندازے کے مطابق تقریبا 65ً ہزار مسلمان تین ماہ پہلے رخائن ریاست پر ہوئے حملے کے بعد میانمار سے بھاگ کر سرحد پار کرکے بنگلہ دیش میں آ گئے تھے۔
میانمار کی لیڈر آنگ سان سو کی نے نقل وطن کرجانے والے روہنگیا ئی مسلم پناہ گزینوں کے مسئلے کے حل کے لئے اپنے ایک خصوصی ایلچی کو اس ہفتے بنگلہ دیش بھیجا ہے۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے میانمار کے نائب وزیر خارجہ یو کیاو ٹن سے کہا ہے کہ میانمار کو بنگلہ دیش میں رہ رہے تمام روہنگیائی مسلمانوں کو قبول کرنا ہوگا۔ادھر میانمارکی وزارت خارجہ کی ترجمان آئی آئی سو نے کہا کہ دونوں ملک جلد ہی ‘شناخت اور تصدیق کے عمل’ پر بات چیت شروع کریں گے۔
میانمار کی ترجمان نے کہا، ”اگر یہ پناہ گزین میانمار کے ہوئے تو مناسب وقت پر انہیں اپنے ملک لایا جائے گا۔“ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بات چیت کے لئے کوئی حتمی وقت طے نہیں کیا گیا ہے۔ وہیں دوسری طرف بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں نے چونکانے والے انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ میانمار کی پولیس اور فوج ان کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا جنسی حملہ اور وحشیانہ قتل کرتے ہیں۔ پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے من مانے طریقے سے دیہاتیوں کو گرفتار کیا اور ان کے گھروں میں آگ لگا دی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rohingya repatriation myanmar wants to start the process in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply