روہنگیا مسلم بچوں کو جان لیوا امراض سے بچانے کے لئے ٹیکہ مہم

اقوام متحدہ: (یو این آئی)میانمار سے لاکھوں کی تعداد میں نقل مکانی کرکے بنگلہ دیش پہنچ رہے روہنگیا پناہ گزینوں کے بچوں کو خسرہ، روبیلا اور پولیو جیسی جان لیوا بیماریوں سے بچانے کے لئے عالمی ادارہ صحت نے ویکسینیشن مہم شروع کی ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے کل یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) 68 پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے 15 سال سے کم عمر کے تقریبا ڈیڑھ لاکھ روہنگیا بچوں کی ویکسینیشن کے لئے بنگلہ دیش کی وزارت صحت کی جانب سے چلائی جانے والی مہم میں تعاون کر رہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے بنگلہ دیش کے سربراہ نورتناسامی پارانیتھارن نے کہا کہہم خوش ہیں کہ خسرہ کی ممکنہ وبا پھیلنے سے قبل ہی ہم ویکسینیشن مہم شروع کرنے میں کامیاب رہے۔ اقوام متحدہ کی صحت سے متعلق ایجنسی نے سات روزہ مہم چلائی ہے جس کا انتظامات اور نگرانی بھی وہی کرے گی۔
یونیسیف اس مہم کے لئے ویکسین، سرنج اور وٹامن اےکیپسول فراہم کرے گا۔ یونیسیف کے بنگلہ دیش کے سربراہ ایڈورڈ بگ بیڈر نے کہا، “خسرہ متعدی اور خطرناک بیماری ہے، خاص طور پر ان بچوں کے لئے جو پہلے سے ہی کمزور اور مناسب پرورش و غذاسے محروم ہیں۔ ہزاروں افراد ہر روز سرحد پار کر کے بنگلہ دیش جا رہے ہیں۔ اس طرح مہلک بیماریوں کے خلاف تحفظ کے لئے ویکسین بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ” غور طلب ہے کہ اقوام متحدہ کی تشخیص کے مطابق 25 اگست کو میانمار میں بھڑکے تشدد کے بعد سے اب تک چار لاکھ 10 ہزار روہنگیا مہاجر بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں جن میں سے 60 فیصد بچے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rohingya refugees aid groups scramble to vaccinate 150000 displaced children in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply