ساڑھے تین لاکھ روہنگیابچے ناگفتہ بہ حالات سے دو چار:یونیسیف

جنیوا:(رائٹر)اقوام متحدہ چائلڈ فنڈ (یونیسیف) نے آج کہا کہ بنگلہ دیش کے کیمپوں میں رہ رہے تقریباً 3 لاکھ40ہزارروہنگیائی بچوں کی حالت بے حد ابتر ہے کیونکہ انہیں پوری خوراک ،صاف پانی اورہیلتھ سہولیات نہیں پارہی ہیں۔
یونیسیف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میانمار سے جان بچاکر ہر ہفتہ 12ہزار سے زائد بچے بنگلہ دیش پہنچ رہے ہیں جو ابھی بھی مظالم سے گھبرائے ہوئے ہیں۔یونیسیف کے ایک افسر سائمن انگرام نے کہا کہ یہ بحران تصوراتی نہیں اور نہ ہی جلد ختم ہونے والا ہے۔
قابل غور ہے کہ صوبہ رخائن میں 25اگست سے جاری تشدد کے سبب تقریباً چھ لاکھ روہنگیائی اقلیت اپنی جان بچاکر بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔اقوام متحدہ نے روہنگیا کے خلاف کارروائی کو نسلی تشدد قرار دیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rohingya refugee children in bangladesh in dire state unicef in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply