بنگلہ دیش میں مورا طوفان سے روہنگیائی مسلم پناہ گزینوں کی خیمہ بستی تباہ، 7ہلاک

ڈھاکہ:میانمار سے جان بچا کر پناہ لینے بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیائی مسلمانوں کی زبوں حالی اس وقت اور بڑھ گئی جب اپنی تمام تر ہلاکت خیزیوں کے ساتھ اچانک نازل ہونے والامورا نام کا بحری طوفان ان کی خیمہ بستی پر ٹوٹ پڑا اور ان کے خیموں کو بہا لے گیا۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں میں یہ12ہزار پناہ گزیں خیمے گاڑ کر ماہ رمضان گذار رہے تھے۔اور مورا طوفان نے سب سے زیادہ تباہی ساحلی علاقوں میں ہی مچائی ہے۔ روہنگیائی مسلمانوں کی اس خیمہ بستی پر حملہ آور طوفان میں سات افراد ہلاک 50زخمی اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔
روہنگیا مسلمانوں کے نمائندہ شمس العالم کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں مسلمان پناہ گزینوں کے دس ہزار خیمے سمندری طوفان کی نذر ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں طوفان کے بارے میں پہلے سے آگاہی ہوگئی تھی لیکن ہمارے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ میانمارمیں ہم بدترین تشدد اور دہشت گردی کا شکار تھے، جہاں سے جان بچا کر نکلے تھے لیکن بدقسمتی سے یہاں آکر ہم سمندری طوفان کا شکار ہوگئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں ہم روہنگیا کے مسلمان بالکل بے سہارا اور کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rohingya camps in bangladesh destroyed by cyclone mora in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply