ریاض معاہدہ یمن پر وسیع تر امن مذاکرات کا دروازہ کھولے گا: شاہ سلمان

ریاض : خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے کہا ہے کہ سعودی عرب یمن میں سیاسی مصالحت کا خواہاں ہے اور ریاض میں حال ہی میں دستخط کیا گیا معاہدہ وسیع تر امن مذاکرات کے دروازے کھولے گا۔

شاہ سلمان نے اپنی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوے مزید کہا کہ سعودی عرب انتہا پسند انہ توضیحات کا قلع قمع اور اس کے نظریات کو ہر طرح سے محصور کر کے اعتدال پسندی کی جانب،جو سعودی معاشرے کی خصوصیت ہے، واپسی کرنے میں ملک و قوم کی کامیابی پر فخر کرنے میں حق بجانب ہے۔

سعودی عرب اور اس کی اتحادی فوجوں نے یمن کے دارالسلطنت صنعا پر ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملی شیا کے قبضہ کے فوراً بعد 2015میں مداخلت کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مملکت کی تیل پالیسی کا مقصد عالمی تیل منڈی میں استحکام لانا اور صارفین و تیل پیدا کرنے والوں کو فیض پہنچانا ہے۔

شاہ سلمان نے یہ بھی کہا کہ سعودی آرامکو میں ابتدائی سرکاری پیش کش شے مملکت کے داخلی و خارجی سرمایہ کاروں کو اس میں شامل ہونے کا موقع ملے گا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی فروخت سے ہونے والی آمدنی ملک کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کو مختص کی جائے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Riyadh agreement to open the door for broader peace talks on yemen says king salman in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.