ڈونالڈ ٹرمپ کی لغزشیں اور خطرات

سبھاش چوپڑا
امریکہ کے صدر منتخب ہونے والے ڈونالڈ ٹرمپ پوری دنیا بشمول ہندوستان اور پاکستان کے لیے ایک معمہ ہیں۔ وہ جو کچھ کہتے اور بولتے ہیں اس کا کوئی مطلب بھی ہوتا ہے؟ چند روز قبل پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں انہوں نے نواز شریف کو ”مرد آہن، زبردست و لاجواب شخصیت“ اور پاکستان کو بہترین ملک و بہترین مقام” قرار دیا تھا جو کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں کے لیے ہی ایک معمہ ہے۔یہ اس لیے معمہ اور پہیلی ہے کیونکہ اس سے پہلے وہ پاکستان کے حوالے سے یہ کہہ چکے ہیں ”پاکستان ہمارا دوست نہیں ہے“ ۔
اس قسم کے متضاد بیانات کے حوالے سے لندن سے شائع ہونے والے ایک جریدے ایشین افئیرز نے حیرت ظاہر کی کہ آیا یہ محض جملہ بازی ہے جسے ٹرمپ انداز کی گرمجوشی کا اظہار کہہ کر نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ در اصل اپنے ہی ملک کے ماہرین سے مشورہ لینے کے بجائے ذاتی ترجیحات کو اہمیت دینے والی شخصیت نظر آتے ہیں۔ مثال کے طور پر روس کے صدر ولادمیر پوتین جیسے لیڈروں کے ساتھ اپنے انفرادی دوستانہ تعلقات پر اعتماد کرتے ہیں اور قومی و روایتی تحفظات پر اس دوستی کو ترجیح دیتے ہیں۔قومی جذبات کو نظر انداز کرنا ایسا ہی خطرناک سودا ثابت ہو سکتا ہے جس کے شکار سابق صدر رچرڈ نکسن ہوئے تھے اور وہی ان کی معزولی کا باعث بن گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Riddles and risks of donald trump in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply