دولتمند ممالک پناہ گزینوں کے تئیں اپنی ذمہ داریوں سے رو گردانی کر رہے ہیں: ایمنسٹی

لندن : دنیا میں اس وقت موجو تقریباًدو کروڑ دس لاکھ مہاجرین میں چھپن فیصد مہاجر دس ممالک میں پناہ گزیں ہیں جن کی مدد میں غریب ممالک پیش پیش اور امیر ملک بہت پیچھے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک تازہ رپورٹ میں جو آج یہاں جاری کی گئی ہے، پناہ گزینوں کی اس غیر منصفانہ تقسیم پر امیر ملکوں پر کڑی نکتہ چینی کی گئی ہے۔انسانی حقوق کی پامالیوں پر نظر رکھنے والی اس عالمی تنظیم نے غیر منصفانہ تقسیم کے اس مسئلے کے حل کے لیے ایک تجویز پیش کی ہے جس کے مطابق ہر سال پناہ گزینوں کی مجموعی تعداد کے دس فیصد حصے کو مختلف ممالک میں بسایا جا سکتا ہے۔
ایمنسٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مسلح تنازعات کا شکار ہونیوالے ملکوں کے پڑوسی ممالک پناہ گزینوں کا سب سے زیادہ بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (UNHCR) کے مطابق شام، افغانستان، برونڈی، جنوبی سوڈان اور دیگر ممالک میں جاری مسلح تنازعات کے سبب اس وقت عالمی سطح پر پناہ گزینوں کی مجموعی تعداد لگ بھگ دو کروڑ دس لاکھ 30 ہزار ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rich nations shirking responsibility to refugees amnesty in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply