پاکستان لشکرطیبہ اور جیش محمد کے خلاف کارروائی کرے:رائس

واشنگٹن: (یواین آئی) امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوسان رائس نے اڑی میں ہندوستانی فوجی چھاونی پر سرحد پار سے ہوئے حملے کی مذمت کی ہے اور کہا کہ پاکستان لشکرطیبہ اور جیش محمد سمیت دہشت گرد تنظیموں کے خلاف موثر کارروائی کرے۔
محترمہ رائس نے اپنے ہندوستانی ہم منصب اجیت ڈوبھال کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور اڑی حملے میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نےصدر براک اوبامہ کے اس عہد کا اعادہ کیا کہ پوری دنیا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی دوگنا تیز کردی جائے گی۔
اس خطے کو درپیش سرحد پار دہشت گردی کے خطرات کا ذکر کرتے ہوئے محترمہ رائس نے کہا کہ پاکستان کو لشکرطیبہ اور جیش محمد اور ان سے وابستہ دیگر شعبوں کے خلاف موثر کارروائی کرنی چاہئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rice wants pak action against let jem in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply