امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن کا اپنے روسی ہم منصب سے تبادلہ خیال، مگر دونوں نے میڈیا کو کچھ نہیں بتایا

نیویارک: (رائٹر)امریکی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل اتوار کے روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی ۔ لیکن وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں تفصیلی معلومات دینے سے انکار کر دیا۔ دوسری جانب مسٹرٹیلرسن بھی ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بھی، جنہیں کہ مذاکرات کی ابتدائی کارروائی قلمبند کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا، کوئی بات کیے بغیر چلے گئے۔
سیاسی و سفارتی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہی تھیں کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران کے نیوکلیائی معاہدے، شام میں جاری خانہ جنگی اور شمالی کوریا کے نیوکلیائی اور میزائل پروگرام سمیت کئی اہم موضوعات پر بات چیت ہو سکتی ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے بھی ایک رپورٹر کو یہی بتایا کہ شام کے بحران میں تعاون، مشرق وسطیٰ کے معاملات اور منسک معاہدے پر بات ہوئی لیکن جب ان سے یہ معلوم کیاگیاکہ بات چیت کیسی رہی تو انہوں نے فوراً جواب دیا کہ وہ کمرے میں موجود نہیں تھیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rex tillerson meets russian counterpart sergei lavrov in new york in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply