امریکی وزیر خارجہ نامزد ٹلرسن ایران ایٹمی معاہدہ پر مکمل نظر ثانی کے حق میں

واشنگٹن: امریکہ کے نامزد وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ہوئے ایٹمی معاہدہ پر مکمل نظر ثانی تجویز کریں گے تاہم انہوں نے 2015 میں ہوئے اس معاہدے کو یکسر مسترد کرنے کی بات نہیں کی۔
سینٹ میں بولتے ہوئے ٹلرسن نے یہ بھی کہا کہ وہ بحرالکاہل کے پار شراکت کے آزاد تجارت معاہدہ کی مخالفت نہیں کرتے تاہم کہا کہ وہ صدر منتخب ڈونالڈ ٹرمپ کے ان خیالات سے متفق ہیں کہ آیایہ معاہدہ امریکہ کے بہترین مفادات کو دھیان میں رکھ کر کیا گیا ہے یا نہیں اس کا جائزہ لیا جائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rex tillerson calls for full review of iran nuclear deal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply