ایران خطرناک حد تک اشتعال انگیزی کر رہا ہے: امریکہ

واشنگٹن:امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن نے ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ کو عدم استحکام سے دوچار کرنا اور خطے میں امریکی مفادات کو نقصان پہچانا ہے۔ مسٹر ٹلرسن نے ایسے وقت میں جبکہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے تئیں اپنی پالیسی کا جائزہ لے رہا ہے یہ بیان دے کر امریکہ کی ایران کے تئیں سوچ کو بالکل واضح کر دیا ہے۔ٹیلرسن نے کہا کہ ” بے قابو ایران کے پاس شمالی کوریا کے راستے پر چلنے کی صلاحیت ہے اور وہ دنیا کو اس راستے پر اپنے ساتھ لے جا رہا ہے۔
“ اور اس روشنی میں نہ صرف یہ دیکھا جائے گا کہ آیا ایران 2015کے ایٹمی معاہدہ پر من و عن عمل آوری کر رہا ہے یا نہیں بلکہ خطہ میں اس کے اس رویہ اور موقف کا بھی، جس سے کہ شام، عراق ،یمن اور لبنان میںامریکی مفادات کو زک پہنچ رہا ہے، جائزہ لیا جائے گا ۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پہلے ہی ایران کے نیوکلیائی معاہدے کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا واضح رہے کہ ایران مغربی ممالک کے ان الزامات کو متواتر بے بنیاد بتا کرخارج کرتا رہا ہے کہ وہ ایٹمی اسلحہ بنا رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rex tillerson accuses tehran of alarming provocations in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply