ریٹائرڈ جاپانی فوجی افسر نے مکان اور کار نذر آتش کر کے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا

ٹوکیو: جاپان کے اتسنومیا شہر میں آج دو دھماکے ہوئے جن میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ پولس کا خیال ہے کہ یہ خود کشی کا معاملہ ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ 72سالہ ریٹائرڈ فوجی افسر نے پہلے اپنے گھر کو نذر آتش کیا اور پھر پبلک کار پارکنگ میں اپنی کار کو دھماکہ سے اڑا کر خود کو بھی دھماکہ سے اڑالیا ۔۔
دھماکے میں تین دیگر افراد بھی زخمی ہو گئے۔ سرکاری ٹیلی ویڑن این ایچ نے بتایا کہ دوسرا دھماکہ پاس ہی کی ایک پارکنگ میں ہوا۔ اس دھماکے سے ریٹائرڈ فوجی موقع پر ہلاک ہو گیا اور پارکنگ میں آگ لگ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ 72 سالہ ریٹائرڈ فوجی نے اپنے گھر سے آٹھ کلومیٹر دور واقع ایک پارک میں خود کش دھماکہ کیا۔
اس نے بتایا کہ فوجی کے پاس سے ایک خودکش نوٹ برآمد کیا گیا ہے جس کی بنیاد پر چھان بین کی جا رہی ہے۔ چینل نے بتایا کہ زخمیوں میں ایک 14 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔ ان کااسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ ٹیلی ویژن تصاویر میں پارک سے 200 میٹر کے فاصلے پر دو جلی ہوئی کاریں اور پارک کے کنارے ایک جلی ہوئی بنچ نظر آ رہی ہے۔
اس جگہ پر ایک تقریب منعقد کی جارہی تھی۔ عینی شاہدین نے چینل کو بتایا کہ انہیں تسلسل سے کیے گئے کئی دھماکوں کی تیز آوازیں سنائی دیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Retired japanese soldier blows himself up in park in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply