شاہ سلمان نے ٹرمپ سے ٹیلی فونی گفتگو میں مشرق وسطیٰ امن عمل پھر شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا

ریاض: خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سےٹیلی فونی گفتگو میں بین الاقوامی مساعی کی حدود میں رہتے ہوئے مشرق وسطیٰ امن عمل کو دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
شاہ سلمان نے فلسطینی کاز اور یروشلم دارالخلافہ کے ساتھ ایک آزاد مملکت تشکیل دینے کے فلسطینیوں کے جائز حقوق پر سعودی عرب کے سخت موقف کا اعادہ کیا۔
شاہ سلمان نے ایرانی حمایت کے باعث حوثی ملییشاؤں کی تسلسل سے جاری جارحانہ کارروائیوں کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان اور اس کے ٹھوس موقف کو سراہا۔
شاہ سلمان نے یمن کے بحران کے سیاسیحل اور یمنی عوام کو انسانیت کی بنیاد پر راحت بہم پہنچانے کے لیے سعودی عرب کی کو ششوں کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
دوران گفتگوصدر ٹرمپ نے خطہ کے استحکام کو درپیش ایرانی خطرے سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے استحکام کے لیے سعودی عرب کی مساعی اوراس کے کردار کو سراہا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Restart mideast peace process king tells trump in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply