دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کی ذمہ داری صرف پاکستان کی نہیں ہے: جرمی کوربن

کراچی: برطانیہ کی اصل حزب اختلاف لیبر پارٹی کے قائد جرمی کوربن کھل کر پاکستان کی حمایت پر آگئے اور دنیاکو تلقین کی کہ وہ پاکستان کا احترام کرے۔مسٹر کوربن نے بی بی سی اردو کو ایک انٹرویو میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنا اکیلے پاکستان کی ہی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ ساری دنیا کو اس بلا کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا چاہئے۔ڈونالڈ ٹرمپ کے اس حالیہ الزام پر کہ پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں بہم پہنچا رہا ہے ،لیبر پارٹی کے اعلیٰ رہنما امریکی صدر کے موقف سے اختلاف رائے کرتے نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جس کا احترام کیا جانا چاہئے۔اس پر باہر بیٹھ کر تنقید نہیں کرنی چاہئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Responsibility for defeating terror not pakistans only jeremy corbyn in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply