امریکہ کو سلامتی کے حوالے سے پاکستان کی فکر مندیوں پر توجہ دینی چاہئے: چین

بیجنگ: چین نے کہا کہ امریکہ کو افغانستان میں پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہئے اور سلامتی سے متعلق اس کی فکرمندیوں کا احساس کرنا چا ہئے۔ چین کے اعلی سفارتکار یانگ جئیچی نے امریکہ کے خارجہ سکریٹری ریک ٹیلرسن کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں یہ بات کہی ۔ خیال رہے کہ پیر کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستانی سرزمین کو دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناگاہ کے طور پر استعمال کئے جانے کے معاملے میں امریکہ اب زیادہ دن خاموش نہیں بیٹھے گا اور پاکستان کو اس معاملے میں سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ افغانستان میں ایک کھلی جنگ لڑنی پڑ رہی ہے وہاں مزید امریکی فوجی بھیجے جائیں گے۔ چینی میڈیا نے مسٹر یانگ کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے بدھ کو مسٹر ٹلیرسن سے فون پر بات چیت کرکے پاکستان کے خدشات پر توجہ دینے کے لئے کہا۔
انہوں نے کہا کہ چین افغانستان میں امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمندہے اور خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔مسٹر یانگ نے مسٹر ٹلیرسن سے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کے کردار کو بھی ہمیں ذہن میں رکھنا ہوگا اور اس کے پیش نظر اس کے مفادات، سیکورٹی خدشات اور خودمختاری کا بھی احترام کرنا ہو گا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے منگل کو پاکستانی خارجہ سکریٹری تہمینہ سے ملاقات کی اور دہشت گردی پر قابو پانے کی پاکستانی کوششوں اور چین پاکستانی اقتصادی کوریڈور میں ان کے کردار کی تعریف کی۔ مسٹر وانگ نے کہا کہ موجودہ پیچیدگیوں اور تبدیل ہوتے علاقائی اور بین الاقوامی حالات کے مطابق، چین پاکستان کے تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Respect pakistans security concerns its role in afghanistan china tells us in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply