امریکی ایڈمنسٹریشن میں وسیع پیمانے پر ردو بدل امریکہ کا داخلی معاملہ ہے:ایران

تہران : ایران نے کہا ہے کہ امریکی ایڈمنسٹریشن میں جو وسیع پیمانے پر تبدیلیاں ہوئی ہیں وہ کوئی نئی بات نہیں اور نہ ہی ان سے ایران کا کوئی واسطہ ہے یہ امریکہ کا اندرونی معاملہ ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قسیمی نے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کی حالیہ برطرفی کے حوالے سے کہا کہ ایران کے لئے ان کی سوچ اہم ہے اور ہم ان کے خلاف مناسب موقف اختیار کریں گے۔
امریکہ اور شمالی کوریا میں مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امن عالم اور عالمی استحکام کی خاطر ایران تمام مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔لیکن امریکہ پہلے ہی ثابت کر چکا ہے کہ امریکہ کے قول وفکر پر کبھی اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

Title: reshuffles in us govt internal issue iran foreign ministry | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply