اطالوی ساحلی محافظوں نے بحیرہ روم میں 1164 تارکین وطن کو بچایا، 6لاشیں بھی نکالیں

روم: اٹلی کے کوسٹ گارڈ اور بین الاقوامی راحت و بچاؤکارکنوں نے بحیرہ روم میں زبردست بارش اور طوفان کے درمیان کم از کم 1164 تارکین وطن کو بچا لیا ہے۔ اس بچاؤ اور راحت رسانی کی مہم میں چھ لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔
راحت و بچاؤ مہم کے ملازمین نے بتایا کہ اٹالین کوسٹ گارڈ اور بحریہ کے جہاز نے یورپی یونین کی اسمگلنگ مخالف مشن کے بحری جہازوں اور ذاتی امداد گروپوں نے بحیرہ روم کے درمیان سے ربڑ اور لکڑی کی بنی سات کشتیوں پر سوار لوگوں کو بچا لیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی چھ لاشیں بھی نکالیں گئی ہیں۔ کوسٹ گارڈ نے چھ لاشوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ ڈاکٹر وداؤٹ بارڈرس (ایم ایس ایف) نے بھی اس ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق اس سال لیبیا سے اٹلی کی طرف آنے کے دوران 4715 سے زیادہ افراد کی موت ہو چکی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rescuers save 1164 migrants in mediterranean find six bodies in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply