ریپبلکن سینیٹر سوسن کولنز پارٹی امیدوار ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیں گی

واشنگٹن:امریکہ کے مین صوبے کی سینیٹر سوسن کولنز نے کہا ہے کہ صدر کے عہدے کے لئے وہ ریپبلکن امیدوار اور اپنے اتحادی ڈونالڈ ٹرمپ کے حق میں ووٹنگ نہیں کریں گی۔ محترمہ کولنز نے کہاکہ یہ عجلت میں لیا گیا فیصلہ نہیں ہے۔
بلکہ بہت سوچ سمجھ کر کیا گیا فیصلہ ہے ۔میں تمام عمر ریپبلکن رہی ہوں لیکن ڈونالڈ ٹرمپ میں ملک کو تقسیم سے بچانے کے لئے تاریخی ریپبلکن اقدار کا فقدان ہے۔
اپنے اس فیصلہ سے کولنز لنڈسے گراہم ، مارک کرک، بین سیسے ، ڈین ہیلر اور جیف فلیک پر مشتمل اس کلب میں شامل ہو گئیں جو ڈونالڈ مخالف ہے۔ ان سنیٹرز کا کہنا یہ ہے کہ وہ یا تو ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیں گے یا ان کے خلاف شدو مد سے آواز اٹھائیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Republican susan collins says she wont vote for donald trump in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply