تیل ٹینکروں پر حملے کی رپورٹ سیکورٹی کونسل میں جمعرات کو پیش کر دی جائے گی

دوبئی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) ، سعودی عرب اور ناروے گذشتہ ماہ یو اے ای کے ساحل پر چار تیل ٹینکروں کو نشانہ بنا کر کیے گئے حملوں کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کر دے گا۔

تاہم ابو ظبی میں قائم نیوز چینل نے اس ضمن میں کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ادھر29مئی کو امریکی وزیر خارجہ جان بولٹن نے کہا تھا کہ تیل سے بھرے جہازوں کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کے لیے سمندر میں ایران نے بارودی سر نگ بچھائی تھی۔

جبکہ ایران اس کی تردید کرتا ہے۔ 12مئی کو سعودی عرب کے دو ،ایک اماراتی اور ایک نارویجیائی تیل ٹینکر کو نشانہ بنا کر حملہ کیا گیا تھا۔ یہ حملے عرب امارات کے فجیریہ پر جو دنیا بھر میں تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کے قریب واقع ہے ،کیے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Report on saudi uae and norwegian tanker attacks to be presented to un security council in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.