چین نے حافظ سعید کو کسی اور ملک بھیجنے کے لیے شی کے حوالے سے خبرکو بے بنیاد بتایا

بیجنگ: چین نے میڈیا کی اس رپورٹ کو سراسربے بنیاد، سنسنی خیز و چونکا دینے والا بتایا ہے جسمیں کہا گیا ہے کہ صدر چین شی جین پینگ نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ جماعت الدعویٰ کے سربراہ حافظ سعید کے دہشت گرد گروپوں سے روابط رکھنے کے باعث اس کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے بڑھتے بین الاقوامی دباؤ کے پیش نظر حافظ سعید کو مغربی ایسشیا کے کسی ملک میں بھیج دے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسے ایک بہیودہ اور بے بنیاد بات ہی کہہ سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ایک قریبی معاون نے کہا تھا کہ چینی صدر شی نے شاہد خاقان کو گذشتہ ماہ چین میں ہوئے بواؤ فورم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران یہ تجویز پیش کی تھی ۔حافظ سعید کے سر پر امریکہ نے 10ملین ڈالر کا انعام رکھا ہے۔ حافظ سعید 26/11کے ممبئی حملوں کا اصل ملزم بتایاجاتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Report on prez xi asking pak to relocate let chief shocking china in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply