چار ماہ میں بوکو حرام نے تقریباً400افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ابوجا: حقو ق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ نائیجریا اور کیمرون میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے اپریل سے اب تک 381 شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔ نائیجریا کی فوج کی طرف سے مسلسل یہ کہا جارہا ہے کہ بوکو حرام کو شکست دے دی گئی ہے لیکن حالیہ مہینوں میں شدت پسندوں نے کئی خود کش بم دھماکہ اور حملے کیے ہیں۔ ایمنسٹی نے کہا ہے کہ یکم اپریل سے پچھلے پانچ ماہ کے مقابلے دو گنا شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ بوکو حرام نے نائیجریا میں اپریل سے 223 شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔ اس تنظیم کی طرف سے خواتین اور لڑکیوں پر خود کش دھماکہ کرنے کے لئے دباو ڈالا جاتا ہے۔ ان خواتین اور لڑکیوں سے شمال مشرقی نائیجریا اور شمالی کیمرون میں حملے کرائے جاتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Report boko haram attacks killed 400 since april in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply