افغان فورسز کی کارروائی میں سنیٹ چیرمین مسلم یار کے کئی رشتہ دار سمیت17ہلاک

ننگرہار: مقامی حکام کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان فورسز کی کارروائی میں کم ا زکم17افراد ہلاک ہو گئے۔حکام کے مطابق یہ چھاپہ چپڑ ہار ڈسٹرکٹ میں مارا گیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ ہلاک شدگان میں سنیٹ چیرمین فضل ہادی مسلم یار کے کئی رشتہ دار شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ اس چھاپہ میں کم ا زکم9افراد ہلاک اور8دیگرشدید زخمی ہوئے ہیں۔صوبائی حکومت کے میڈیا دفتر نے اس واقعہ کی تصدیق کر دی اور کہا کہ سنیٹ چیرمین مسلم یار کے کئی رشتہ دارہلاک ہو گئے ہیں۔

مزید کوئی انکشاف کیے بغیر صوبائی حکومت نے کہا کہ اس حادثہ کے وجوہ اور دیگر عواقب و عوامل جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ صوبائی گورنر حیات اللہ حیات نے اس حادثہ کو نہایت تکلیف دہ بتایا اور واقعہ کی مکمل تحقیقات کرانے کا عہد کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Relatives of afghan senate chairman among 17 dead wounded in nangarhar raid in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply