پاکستان سے رشتوں کے لیے ہندوستان سے تعلقات داؤ پر نہیں لگائے جائیں گے: سعودی عرب

جدہ: سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے حالیہ دورہ ہند کے دوران یہ بات صاف کر دی کہ پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنے کے لیے ہندوستان سے سعودی عرب کے رشتوں کو داؤ پر نہیں لگایا جائے گا۔
انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا آئندہ ماہ ہونے والا دورہ سعودی عرب دو طرفہ تعلقات میں زبردست اضافہ کا باعث بنے گا۔الجبیر نے کہا کہ جہاںتک پاکستان سے رشتوں کا تعلق ہے تو پاکستان سعودی عرب کا تاریخی حلیف ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ جبکہ تمام شعبوں میں ہند سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک تعلق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر دونوں ملکوں کےساتھ گہرے روابط و تعلقات دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات و تنا زعات ختم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں تو ہم یہ مدد کرنے تیار ہیں۔لیکن اس کے لیے ہم اپنے طور پر خود کو ان پر نہیں تھوپیںگے ۔لیکن انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ دونوں ملکوں میں دو طرفہ تعلقات میں سدھار لانے کی امنگیں ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تقریب حلف برداری میں مدعو کیا اور ہم نے مودی کی برتھ ڈے ڈپلومیسی بھی دیکھی۔مسٹر الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب کے ہندوستان کےساتھ نہایت مضبوط اقتصادی تعلقات ہیں۔ہم ہندوستان کو تیل کے سب بڑے سپلائر ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Relations with pakistan do not come at the expense of ties with india saudi arabia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply