شمالی افغانستان میں ریڈ کراس کے6رضاکار ہلاک دو لاپتہ

کابل: شمالی افغانستان کے جوزجان صوبہ میں دہشت گردوں کے حملے میں ریڈ کراس کے 6رضاکار ہلاک اور دو لاپتہ ہوگئے۔انٹرنیشنل ریڈ کراس کے کابل مقیم ترجمان احمد رامین ایاز نے کہا کہ یہ حملہ شمالی جوز جان صوبہ میں ہوا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ کراس اس واردات سے صدمہ میں ہے ۔ صوبائی پولس سربراہ رحمت اللہ ترکستانی نے یہ کہتے ہوئے اس حملہ کی تصدیق کر دی کہحملہ صوبہ کے دارالخلافہ شبیرغان کے مغرب میں35کلومیٹر دور کیا گیا۔

Title: red cross says six staff killed two missing in afghanistan in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply