عراق کے الیکشن میں دوبارہ گنتی میں بھی شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کی برتری قائم

بغداد: عراق میں مئی میں ہوئے پارلیمانی انتخابات میں ملک گیر پیمانے پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مقبول اور ہر دلعزیز شیعہ عالم مقتدیٰ الصدر نے اپنی برتری بر قرار رکھی اور ملک کی آئندہ حکومت کے قیام میں مرکزی کردار کرنے کی پوزیشن میں آگئے۔

عرق کے انڈیپینڈنٹ ہائی الیکشن کمیشن (آئی ایچ ای سی )نے جمعہ کو ملک گیر پیمانے پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتائج اپنی ویب سائٹ پرڈالے۔

واضح ہو کہ پارلیمنٹ نے ا لیکشن میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کے الزامات کے بعد جون میں دوبارہ گنتی کا حکم جاری کر دیا تھا۔آئی ایچ ای سی نے کہا کہ دوبارہ گنتی کے نتائج عراق کے 18صوبوں کے13کے ابتدائی نتائج سے میل کھاتے ہیں۔

جینے والی جماعتیں آئندہ حکومت سازی کے لیے ابھی تک مذاکرات میں ہی الجھی ہوئی ہیں اور تین مہینے گذر جانے کے باوجود حکومت سازی کی کوئی علامت نظر نہیں آئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Recount shows iraqs sadr retains election victory in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply