نامہ نگاروں کے سامنے کبھی دروغ گوئی سے کام نہیں لوں گا: ٹرمپ میڈیا سکریٹری

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے میڈیا سکریٹری نے کہا کہ وہ نامہ نگاروں سے کبھی بھی جھوٹ نہیں بولیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان شان اسپائسر کا یہ بیان اس وقت آیا جب انہوں نے ہفتہ کو نامہ نگاروں کے سامنے یہ اعلان کیا تھا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں سب سے زیادہ لوگ شامل ہوئے تھے ، اتنی تعداد اس سے قبل نہیں دیکھی گئی تھی۔
ترجمان کا یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر اس وقت متنازعہموضوع بن گیا جب وہاں پر کچھ تصاویر میں ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کے دوران شامل ہوئی بھیڑ کو سال 2009 میں سابق صدر براک اوبامہ کی حلف برداری تقریب میں پہنچی بھیڑ سے بھی کم بتایا گیا۔ اسپائسر کے اس بیان پر تنقید ہونے کے بعد صدر کی مشیرمحترمہ کیلیانے کانوے نے اتوار کو ان کے دفاع میں کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس آپ کے سامنے ایک واضح حقیقت رکھنا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ یک طرفہ ہے۔
کل وائٹ ہاؤس کی ایک رسمی بریفنگ میں ایک نامہ نگار نے اسپائسرسے پوچھا کہ کیا ان کی منشا ہمیشہ سے سچ بولنے کی تھی۔ مسٹر اسپائسر نے کہا، “ہماری منشا آپ سے کبھی جھوٹ بولنے کی نہیں تھی۔ میں پریس کے ساتھ بہتر تعلق رکھنا چاہتا ہوں ” مسٹر اسپائسر نے انتظامیہ کے نقطہ نظر کو پیش کرنے کے اپنے حق کا دفاع کیا۔
انہوں نے کہا کہ مختلف ٹیلی ویڑن چینلوں اور آن لائن ناظرین کے درمیان ہفتہ کو حلف برداری کی تقریب میں بھیڑ کے سلسلے میں کیا گیا تبصرہ نشر ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور ان کے مشیر صحافیوں کی جانب سے کئے گئے کوریج سے کافی ناراض ہیں اور انہوں نے اسے ان کی ساکھ کمزور کرنے والی کوشش قرار دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Reboots his relationship with the presssean spicer in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply