حلب میں باغیوں کے جوابی حملے شروع

بیروت: شام میں جنگ بندی ٹوٹ جانے کے بعد باغیوں نے حلب شہر میں سیکورٹی فورسز کے خلاف جوابی حملہ شروع کیا ہے۔ شام میں حلب سے تعلق رکھنے والے ایک باغی گروپ فاستقیم کے رہنما زکریا ملہفجی نے کہا ہے کہ جنگجوؤں نے حلب کے آخری مورچہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے فوج کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
شام کی صورت حال پر نگاہ رکھنے والی برطانیہ کی انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس اور چشم دیدوں کے مطابق باغیوں نے حلب کے جنوب مغربی علاقے پر کار بم دھماکہ کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rebels launch counter attack in aleppo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply