ہند نژاد روی بھلہ امریکی شہر ہوبوکن کے پہلے سکھ مئیر بن گئے

ہوبوکن(نیو جرسی) : سٹی کونسل کے ہند نژاد امریکی رکن روی بھلہ مئیر کے عہدے کے لیے 6امیدواروں کی دوڑ میںفتح حاصل کر کے امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر ہوبوکن کے پہلے سکھ مئیربن گئے۔
بھلہ کے انتخاب کا اعلان رخصت پذیر مئیر محترمہ ڈان زیمر نے کیا۔ جنہوںنے حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کر دیا تھا کہ وہ اس عہدے پر تیسری میعاد کے لیے امیدواروں کی دوڑ میں شامل نہیں رہیں گی۔
بھلہ نے، جو سٹی کونسل کے رکن ہیں،گارڈن اسٹریٹ پر واقع موران پب میں جمع اپنے درجنوں حامیوں ، دوستوں اور اہل خاندان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے، اپنی ہندوستانی برادری ،اپنی ریاست اور اپنے ملک کے تئیں دکھائے گئے اعتماد پر ان کے شکر گذار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ خوبی ہے جو امریکہ کو ایک نمایاں حیثیت دیتی ہے۔
انہوں نے کھچا کھچ بھرے پب سے کہا کہ ہم کانٹوں بھری مہم کے بعد یہ جیت حاصل کر سکے ہیں لیکن اب وہسب فراموش کر کے ہمیں متحد ہو کر یہ سوچنا اور کرنا ہے کہ شہر کی ترقی کے لیے کیا کچھ کیا جا سکتا ہے۔
ان کے مقابلے میں جو دیگر امیدوار تھے ان میں کونسل کے اراکین مائیکل ڈی فوسکواور جینیفر گیاٹینو اور ہڈسن کاؤنٹی کے فری ہولڈر انتھونی رومانو قابل ذکر ہیں۔
سٹی کونسل کی تین خالی سیٹوں کے لیے جو امیدوار کامیاب ہوئے ان میں دو جیمز ڈوئل اور ایملی جبور بھلہ کی ٹیم کے تھے جبکہ ڈی فوسکو کی ٹیم کے صرف ایک وانیسکو فالکو ہی جیت سکے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ravi bhalla wins hoboken election becomes n j s first sikh mayor in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment