سعودی عرب، یو اے ای، انڈونیشیا و سنگا پور سمیت کئی مسلم ممالک میں ماہ رمضان شروع

ریاض: سعودی عرب کی اعلیٰ مجلس شوریٰ نے اعلان کیا ہے کہ ماہ رمضان کا چاند نظر آگیا ہے اور 6جون بروز پیر رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہو گی۔
متحدہ عرب امارات، اردن، یمن اور کویت سمیت تمام مشرق وسطیٰ کے ملکوںکے علاوہ، ملیشیا، سنگا پور، انڈونیشیا اور شمالی افریقہ کے ممالک میں بھی پیر کو ہی پہلا روزہ ہے۔
جبکہ ہندوستان، پاکستان افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا سمیت کئی اور ایشیائی و یورپی ممالک میں منگل کے روز رمضان کی پہلی تاریخ ہوگی اور اس کے ساتھ ہی دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمان اس ما ہ صیام کا استقبال کریں گے۔
ایشیائی ممالک میں ٹھیک 33سال بعد جون کی شدید گرمی میںروزے شروع ہو رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ramzan moon sighted in middle east and north africa in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply