راس الخیمہ اجتماعی شادی تقریب میں ریاست کے ولیعہد شہزادہ سمیت 167دولہا ازدواجی بندھن میں بندھیں گے

راس الخیمہ: امارات راس الخیمہ میں اپنی نوعیت کے پہلے واقعہ میں اجتماعی شادی کی تقریب میں 167جوڑے ازدواجی بندھن میں بندھیں گے۔ اس اجتماعی شادی تقریب میں راس الخیمہ کے ولیعہد شہزادہ شیخ محمد بن سعود بن سقر القسیمی بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔
اجتماعی شادیوں کی اعلیٰ منتظمہ کمیٹی کے نائب سربراہ احمد سلیم المزروئی بتایا کہ شدت انتظار کے بعد یہ شادی تقریب عزن علاقہ میں واقع ’البیت متحود میں آج منگل کے روز منعقد ہو رہی ہے۔
مسرت و شادمانی کے اس موقع پر راس الخیمہ کی حکومت نے تمام حکومتی محکموں میں ایک گھنٹے کا وقفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔اجتماعی شادی کے موقع پر 167دولہوںکے ساتھ خود بھی دولہا بن کر آنا تمام خاندانوں کو ایک پیغام ہے کہ وہ اس حسین و چمکدار نمونہ کی تقلید کریں اور ایک دوسرے کے تئیں یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

Title: rak crown prince 167 grooms to get married in mass wedding | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply