ہندنڑاد کملا ہیرس نے امریکی سینیٹ اور راجا کرشنن مورتی نے کانگریس کا انتخاب جیتا

نیویارک:کیلی فورنیا کی اٹارنی جنرل ہند نڑاد امریکی شہری کملا ہیرس نے آج امریکی سینٹ کا الیکشن جیت لیا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے ہند نڑاد امریکی شہری راجا کرشنن مورتی نے ری پبلکن پارٹی کے سابق چیئرمین پیٹر ڈی چینی کو شکست دے کر امریکی کانگریس کا الیکشن جیتا تھا امریکی کانگریس میں پہلی ہند نڑاد سینیٹر بننے جا رہیں کیلی فورنیا کی اٹارنی جنرل کملا ہیرس دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیں گی۔گذشتہ روز ہی یہ خبر آگئی تھی کہ امریکی سینیٹ انتخابات میں 51 سالہ کملا ہیرس کیلی فورنیا سے بھاری جیت کی طرف بڑھ رہی ہیں۔
اور وہ سنیٹر بننے والی دوسری سیاہ فام خاتون ہو سکتی ہیں۔ صدر براک اوباما نے انہیں’نڈر لیڈر‘قرار دیا ہے۔ امکان ہے کہ اوباما کی حمایت یافتہ کملا ہیرس ہندستان اور امریکہ کے درمیان دوستی کی پرزور طریقہ سے وکالت کریں۔ صوبے کی اگلے سینیٹر کے طور پر کملا کو اوباما اور نائب صدر جو بیڈن کی حمایت پہلے ہی مل چکی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raja krishnamoorthi wins us congressional election kamala wins us senate seat in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply