جرمنی کے گوردوارے میں بم دھماکہ بنیاد پرست اسلام پسندوںنے کیا تھا:جرمن حکام

برلن:جرمن حکام کے مطابق جرمنی کے ایسین شہر میں واقع گوردوارے میں ہفتہ کے روز جو ہشت گردانہ حملہ ہوا تھا وہ بنیاد پرست اسلام پسندوںنے کیا تھا ۔انہوں نے اس حملہ کو ایک بالکل نیا رجحان بتایا جس میں سکھوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایسین شہر کے پولس کمشنر فرینک رشٹر نے کہا کہ اس واردات کے حوالے سے گرفتار کیے کئے دو نوجوانوں سے تفتیش کے بعد تحقیقات کار اس نتیجہ پر پہنچے کہ مذہبی جنون سے تحریک پا کر کیاجانے والا دہشت گردانہ حملہ ہے ۔یہ دھماکہ گوردورے کی داخلی راہداری میں ہفتہ کی شام میںشادی کی ایک تقریب کے دوران ہوا۔دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ گوردوارے کے ایک حصہ کو بری طرح نقصان پہنچا اور ایک گرنتھی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ جرمن وزیر داخلہ ریائن ویسٹ فالیا رالف جائیگر نے کہا کہ یہ نیا رجحان ہے کہ ملک میں سکھ فرقہ کسی دہشت گردانہ حملہ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Radical islamists behind german gurudwara attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply