ملکہ ایلزبتھ کی پوتی شہزادی یوگینی رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

لندن: ملکہ ایلزبتھ کی پوتی شہادی یوگینی جمعہ کے روز ونڈسر کیسل میں منعقد ایک تقریب میں جیک بروکس بینک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

28سالہ یوگینی ملکہ کے تیسرے بیٹے شہزادہ اینڈریو اور ان کی سابقہ بیوی سارہ فرگوسن ،دی ڈچز آف یارک کی بیٹی ہیں۔اس تقریب میں مدعو850شاہی مہمانوں میں شاہی خاندان اور معروف شخصیات شامل تھیں۔

جانشین سلطنت کی قطار میں9ویں نمبر کی شہزادی یوگینی کو ان کے والد نے شہزادہ اینڈریو نے ملکہ ایلزبتھ کی موجودگی میں شہزادی کا ہاتھ جیک بروکس بینک کے ہاتھ میں تھمایا۔

اس شادی کی تقریب کا آنکھوں دیکھا حال سننے کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعہ1200لوگ کیسل گراو¿نڈ میں جگہ دی گئی تھی جبکہ ہزاروں لوگ سخت سردی میں باہر کھڑے سن رہے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Queens granddaughter princess eugenie marries in second big uk royal wedding of the year in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply