ملکہ ایلزبتھ نے90ویں سالگرہ شاہی گھرانے کے ننھے منے شہزادے شہزادیوں کے ساتھ منائی

لندن : برطانیہ پر سب سے زیادہ طویل عرصہ تک حکمرانی کرنے کا ریکارڈ قائم کرنے والی ملکہ ایلزبتھ نے اپنی 90ویں سالگرہ اپنے پانچ پڑپوتے و پڑپوتیوں اور دو سب سے چھوٹے پوتوں کے ساتھ گروپ فوٹو کھنچوا کر منائی۔وہ دنیا بھر کے نزدیک ملکہ ہیں لیکن مستقبل کے شاہ شہزادہ جارج کے لیے وہ گین، گین ہی ہیں۔ جبکہ شاہی آداب و اخلاق کی رو سے ملکہ کو ہمیشہ جہاں پناہ یا منظوم انداز میںمآم پکارا جاتا ہے ۔
لیکن شہزاہ جارج نے انہیں اپنے طور خود بخود ایک مخصوص نام دے رکھا ہے۔ملکہ کے یوم پیدائش پر بکنگھم پیلیس سے ایک بہت بڑی تصویر باہر آویزاںکی گئی ہے جس میں ملکہ ایلزبتھ کو اپنے پڑپوتے و پڑپوتیوںکے جھرمٹ میں بیٹھے دکھایا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ دو اور تصویریں جاری کی گئیں ایک تصویر میں ملکہ ایلزبتھ کو اپنے چار کتوں ویلو، ہولی،وولکن اور کینڈی کے ساتھ ونڈسر کیسل کے ٹیریس پر دکھایا گیا ہے اور ایک تصویر میں وہ صرف اپنی بیٹی شہزادی رائل کے ساتھ ہیں۔ملکہ ایلزبتھ نے اپنی سالگرہ کو شان و شوکت سے نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وہ ہزارسال سے برطانوی شہنشاہوں اور ملکاو¿ں کی رہائش گاہ ونڈسر کیسل کے میدان کے باہر سیر کریں گی ،مینار روشن کیا جائے گا اور شاہی کنبہ کے افراد کے ساتھ گھر پر ڈنر کریں گی۔وہ دھوم دھام کے ساتھ تقریبات کواپنی اگلی سالگرہ کے لیے محفوظ رکھیں گی۔ برطانوی زندگی میں ملکہ منفرد شخصیت ہیں جن کی سالگرہ ہر سال میں دوبار منائی جاتی ہے۔ایک آج21اپریل جو ان کا اصل یوم پیدائش ہے اور دوسرا جون میں منایا جاتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Queen photographed with youngest royals to mark 90th birthday in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply