شہزادہ چارلس کو دولت مشترکہ کے رہنما کے طور پر رول ادا کرنا چاہیے:ملکہ ایلزبتھ

لندن: برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوئم نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کے بیٹے شہزادہ چارلس دولت مشترکہ کے رہنما کے طور پر رول ادا کریںگے ۔ واضح رہے کہ یہ عہدہ موروثی نہیں ہے۔ انہوں نے جمعرات کے روز بکنگھم پیلیس میں دولت مشترکہ سربراہان حکومت کے اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ وہ خلوص کے ساتھ دعاگو ہیں کہ دولت مشترکہ آنے والی نسلوں کو استحکام اور دوام بخشے گی اور فیصلہ کرے گی کہ ایک روز ولیعہد شہزادہ 1949میں ان کے والدشاہ جارج ششم کے ذریعہ شروع کیے گئے اس اہم کام کو جاری رکھیںگے۔قابل غور ہے کہ 20سال بعد لندن میں پہلی بار ہونے والی چوگم کی اس کانفرنس کو بریگزٹ کے پیش نظر یو کے کے لیے اپنے سابق سرمایہ کاروں کے ساتھ دوبارہ تعلق قائم کرنے کے موقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Queen elizabeth publicly supports prince charles as the next commonwealth leader in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply