خرابی صحت کے باعث ملکہ الزبتھ کے کرسمس پروگرام میں تبدیلی

لندن: برطانیہ کی ملکہ الزبیتھ اور ان کے شوہر پرنس فلپ نے خراب صحت کی وجہ سے کرسمس کے موقع پر اپنی پہلے سے طے شدہ دوروں کو کچھ وقت کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔ بکنگھم پیلس نے آج ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ 90 سالہ ملکہ الزبیتھ اور 95 سالہ ان کے شوہر پرنس فلپ دونوں کو ہی نزلہ ہے جس کی وجہ سے انہوں نے کرسمس کے موقع پر اپنے دوروں کو ملتوی کر دیا ہے۔ بکنگھم پیلس کے بیان کے مطابق ملکہ الزبیتھ اور ان کے شوہر پرنس فلپ کو لندن سے نارفولک کے لئے روانہ ہونا تھا جہاں وہ سینڈرگھنم میں واقع اپنی رہائش گاہ پر روایتی طور پر کرسمس مناتے ہیں۔ بکنگھم پیلس کے بیان کے مطابق ملکہ اور ان کے شوہر کو نزلہ ہے اس لئے انہوں نے اپنے سفرکو کچھ وقت کے لئے ٹال دیا ہے۔ گزشتہ 69 برسوں سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے شاہی جوڑے نے منگل کو بکنگھم پیلس میں شاہی خاندان کے اراکین کے لئے لنچ کا اہتمام کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Queen elizabeth prince philip delay christmas travel plans in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply