ملکہ برطانیہ ایلزبتھ نے حکمرانی کی65ویں سالگرہ منائی

لندن:ملکہ ایلزبتھ جنہوں نے ستمبر 2015میں سب سے زیادہ طویل عرصہ تک تخت شاہی پر جلوہ افروز رہنے کا ریکارڈ توڑا تھا،آج اس وقت ایک اور سنگ میل پار کر ہی ہیں۔وہ دنیا میں اس وقت کی سب سے زیادہ عرصہ حکومت کرنے والی ایسی شاہی حکمراں ہیں جو اپنی حکمرانی کی65ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس موقع پر وسطی لندن میں 41 توپوں کی شاہی سلامی دی جائے گی۔
انکی حکمرانی کی اس نیلم جوبلی کے موقع پر ملکہ کے دفترنے برٹش فوٹو گرافر ڈیوڈ بیلی کے کیمرے سے 2014 میں کھینچی گئی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ نیلم جڑا زیور پہنے ہوئے ہیں جو 1947 میں ان کے والد شاہ جارج ششم نے شادی کے تحفہ کے طور پر انہیں دیا تھا۔ 90 سالہ ملکہ اب غیر ملکی دوروں پر بہت کم جاتی ہیں تاہم برطانیہ کے اندر وہ اب بھی سرکاری فرائض برابر انجام دیتی ہیں۔
دسمبر میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ جن درجنوں خیراتی تنظیموں ، تعلیمی اداروں اور کھیلوں کے گروپوں کی سرپرستی کرتی ہیں ان کی تعداد کم کریں گی اور یہ ذمہ داری اب وہ شاہی کنبہ کے دوسرے لوگوں کو سونپی دیں گی۔ ان کے دفتر نے بتایا ہے کہ وہ آج کا دن معمول کے مطابق مشرقی لندن کی اپنی رہائش گاہ میں گذاریں گی۔

Title: queen elizabeth celebrates her record breaking reign | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply