کناڈا کی ایک مسجد میں فائرنگ،6ہلاک ،8زخمی

کیوبیک سٹی :کناڈامیں کیوبک صوبے کی دارالحکومت کیوبیک سٹی میں ایک مسجد میں فائرنگ سے6 افرادہلاک اور8دیگر زخمی ہو گئے۔اس معاملے میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کی ترجمان کرسٹائن کولومبی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ میں کچھ لوگوں کی موت ہوئی ہے اور کچھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم انہوں نے ہلاکتوں کی قطعی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
ہلاک شدگان کی عمری35تا70سال بتائی گئی ہے۔ترجمان نے یہ بتانے سے انکار کیا ہے کہ مسجد کے اندر کوئی بندوق بردار ہے یا نہیں۔ ا مسجد کے متولی محمد یانگوئی فائرنگ کے وقت مسجد میں موجود نہیں تھے۔
انہیں مصلیان مسجد عالم اضطراب میں فون پر فون کر رہے تھے۔ ایک عینی شاہد نے رائٹرکو بتایا کہ تین مسلح شخص کل شام شہر کے اسلامک کلچرل سینٹر کی مسجد کے اندر گھسے اور فائرنگ شروع کر دی۔ واقعہ کے وقت مسجد کے اندر تقریباً50افراد موجود تھے۔

Title: quebec city mosque attack six dead and eight injured | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply