محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی کا نیو یارک میں انتقال

نیو یارک: پاکستان کے قائد اعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی دینا واڈیا، جو ایک پارسی نیویل واڈیا سے محبت کی شادی کر کے والد سے تعلقات کشیدہ ہوجانے کے باعث ان سے الگ ہو گئی تھیں، جمعرات کو نیو یارک مٰن انتقال کر گئیں ۔
وہ98سال کی تھیں۔ پسماندگان میں صرف ایک بیٹا نسلی واڈیا،جو واڈیا گروپ کے چیرمین ہیں، بیٹی دائنا این واڈیا، اور پڑ پوتے نیس اور جیہہ واڈیا ہیں۔محترمہ واڈیا صرف دو بار پاکستان گئی تھیں ۔
والد سے الگ ہونے کے بعد پہلی بار وہ 1948 میں جناح کے انتقال پر گئیں اور اس کے بعد آخری بار2004میں گئیں۔ان کے سسر زرتشت تھے اور تبدیلی مذہب کے بعد عیسائی ہو گئے تھے لیکن ان کے بیٹے اور دینا کے شوہر نیویل واڈیا نے پھر پارسی مذہب میں واپسی کر لی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: quaids daughter dina passes away in new york in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply