ایران، ترکی، آذر بائیجان اور جارجیا کا چار ملکی اجلاس شروع

باقو(آذربائیجان): یران، ترکی، جارجیا اور ذر بائیجان کے وزراءخارجہ کے درمیان چار فریقی اجلاس جمعرات کو آذر بائیجان کے دارالخلافہ باقو میں شروع ہو گیا۔
اس اجلاس میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف،جارجیا کے میخائل جینے لیزے ، ترکی کے مولود جاویس اوغلواور آذر بائیجان کے ایلمار مامادیاروف شرکت کر رہے ہیں۔باکو میں ہونے ولی یہ چار ملکی کانفرنس علاقائی امن و سلامتی میں استحکام لانے اور چاروں ملکوں کے مابین اقتصادی ، توانائی، نقل و حمل، ثقافتی اور سیاحتی تعلقات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ہو رہی ہے۔
جمعرات کی صبح باکو پہنچنے پر ظریف نے میڈیا کے نمائندوںسے بات کرتےہوئے کہا کہ پہلی بار چاروں ملکوں کے درمیان اجلاس ہو رہا ہے۔اس سے قبل ایران ،ترکی اور آذر بائیجان کی بارہا میٹنگیں ہو چکی ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ اس میں جارجیا نے بھی شرکت کر کے اسے چہار قومی بنادیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Quadrilateral meeting between iran georgia turkey azerbaijan starts in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply