امیر قطر اور امریکی صدر کا امریکہ۔ طالبان امن مذاکرات پرتبادلہ خیال

واشنگٹن: امیر قطر تمیم بن حامد التھانی اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دوحہ میں جاری امریکہ۔طالبان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

شیخ التھانی نے جمعرات کے روز زصدر ٹرمپ سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعاون اور حالیہ علاقائی و بین الاقوامی تغیرات پر غور خوض کیا۔

رائٹر نے قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے حال ہی میں امریکہ ۔ طالبان امن مذاکرات پر بھی جس کی حال ہی میں دوحہ نے میزبانی کی تھی،تبادلہ خیال کیا۔

لیکن خبر رساں ایجنسی نے دونوں لیڈروں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیل نہیں بتائی۔دونوں رہنماؤں میں یہ تبادلہ خیال ایسے وقت ہوا جب امریکی ایلچی برائے افغان امن ظلمے خلیل زاد نے دوشنبہ کو قطر میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کا 8واں دور مکمل کر لیا۔

8ویں دور کی گفتگو کو شاندار بتاتے ہوئے خلیل زاد نے کہا کہ ان کی ٹیم اور طالبان نمائندے تکنیکی نکات پر تبادلہ خیال جاری رکھیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Qatars sheikh al thani and president trump hold talks on u s taliban peace negotiations in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.