امیر قطر کا دورہ فرانس موسم گرما کے اواخر میں

پیرس:فرانس نے کہا ہے کہ عرب ممالک کی پابندی کا شکار بنے خلیجی ملک قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی موسم گرما کے اختتام پر فرانس کا دورہ کریں گے ۔ فرانس کے صدر دفتر نے آج بتایا کہ نو منتخب صدر امینوئل میکرون نے ٹیلی فون پر مسٹرالثانی سے خلیجی ممالک کے حالات کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ بیان کے مطابق، “ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران مسٹر الثانی نے اس سال موسم گرما کے اواخر میں فرانس کا دورہ کرنے کی امید ظاہر کی۔ اس سے قبل سفارتی ذرائع نے کہا تھا کہ قطر کے امیر آنے والے ہفتوں میں فرانس کے دورے کی امید کر رہے تھے۔
اس درمیان تعلقات بحالی کے لئے خلیجی ممالک کی جانب سے پیش کی گئی مطالبات پر جواب دینے کی 10 دن کی میعاد اتوار کو ختم ہونے کے بعد قطر کو 48 گھنٹے کا مزید وقت دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں کویت ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کی اپیل پر اس میعاد میں 48 گھنٹے کی مزید توسیع کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ پانچ جون کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردی کو حمایت دینے کے الزام لگاتے ہوئے اس سے تمام سفارتی تعلقات منقطع کر لئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Qatars emir to visit france in late summer french presidency in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply