مصرسے نکالے جانے کے8روز بعد ہی قطری سفیر قاہرہ واپس آگئے

قاہرہ: سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک اور مصر کے قطر سے سفارتی تعلقات کے انقطاع کے بعد مصر سے نکالے جانے کے صرف آٹھ دن بعد قطر کے سفیر دوبارہ مصر واپس پہنچ گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کے قاہرہ میں سفیر سیف بن مقدم آج کویت کے راستے قاہرہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے ہیں۔ قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد مصر،بحرین، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے قطری سفیروں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑ دینے کی ہدایات جاری کی تھیں۔سفارتی تعلقات منقطع کے جانے کے بعد گزشتہ بدھ کو قطری سفیر ترکی راستے قطر واپس آ گئے تھے جبکہ صرف ایک ہفتہ بعد ہی دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے قاہرہ پہنچے ہیں۔
لیکن اس بار عرب لیگ میں قطر کے مستقل سفیر کویت کے راستے سے قاہرہ روانہ ہوئے ہیں۔قطر کے ہمسایہ خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات اس وقت کشیدہ ہو گئے تھے جب قطرکی سرکاری ویب سائٹ پر امیر قطر کی جانب سے ایران کے خلاف دشمنی کو غیر معقول کام کہا گیا تھا اور ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کا عندیہ دیا گیا تھا۔ لیکن قطری حکومت نے ان بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قطری سائٹ کو ہیکروں نے ہیک کر لیا ہے۔واضح رہے کہ قطر کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد پاکستان سمیت ترکی اور کویت نے بھی مصالحت کی اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Qatari ambassador returns to egypt in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply