قطر ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت اور مذمت کرتا ہے:قطری وزارت خارجہ

دوحہ:قطر نے پڑوسی عرب ممالک کی ناکہ بندی اور اس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے باعث ہونے والے نقصانات پر شہریوں اور کمپنیوں کو معاوضہ دلانے میں مدد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔قطر نے اعلان کیا کہ اس نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جہاں افراد و کمپنیاں اپنے نقصانات کی تلافی کے لیے دعوے داخل کر سکتی ہیں۔کمیٹی ان کے دعوؤں کے لیے قانونی لڑائی میں مدد کرے گی۔ دریں اثنا قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ایک بار پھر سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب عمارات کی جانب سے عائد کئے جانے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور اتحادی ممالک بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر کے قطر کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔قطر کی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قطر ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف قطر کا موقف واضح اور روشن ہے۔ قطر، سعودی عرب اور اتحادی ممالک کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا جائزہ لینے اور ان کے خلاف ثبوت پیش کرنے کو تیار ہے لیکن ملکی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف کوئی اقدام برداشت نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور اتحادی ممالک کی جانب سے قطر پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات لگا کر قطر کے ساتھ تمام تر تعلقات کو منقطع کیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Qatar wants monetary compensation for arab embargo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply