سفارتی تعلقات توڑ لینے کے سعودی عرب سمیت7 خلیجی ممالک کے فیصلہ سے قطر کی سیاحت پر کاری ضرب

دوحہ: یوں تو سعودی عرب سمیت 7خلیجی ممالک کے قطر سے قطع تعلق کرنے کے بعد قطر کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا لیکن ان مشکلات مین اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب سیاحوں کی آمد میں زبردست کمی واقع ہوگئی جس سے اسے اقتصادی طور پر زبردست نقصان جھیلنا پڑ رہا ہے ۔ قطر میں سالانہ لاکھوں سیاح سیر و سیاحت کے لیے آتے تھے جس کی وجہ سے قطر کی اقتصادی صورتحال بہت اچھی تھی اور قطراس صنعت سے وافر مقدار میں زرمبادلہ کما رہا تھا، لیکن سفاتی تعلقات منقطع کرلینے کے بعد صورتحال یہ ہے کہ عید کے موقع پر قطر کے فائیو سٹار ہوٹل سیاحوں کے انتظارمیں خالی پڑے رہے اور قطر کو اس حوالے سے شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
ہر سال عید کے موقع پر سعودی عرب اور بحرین سے لاکھوں سیاح قطر کا رخ کرتے تھے، جسکی وجہ سے قطر کے ہوٹل بھرے رہتے تھے، لیکن اس سال وہ سیاح سفارتی تعلقات نہ ہونے کی وجہ سے قطر نہیں آ سکے۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اکثر ہوٹلوں نے ہاؤس فل کے بورڈ آویزاں کیے ہوتے تھے لیکن اب انتہائی کم ریٹ کے باوجود عید سے ایک روز پہلے تک محض57 فیصد کمرے بک ہو سکے تھے ان میں سے بھی بیشتر تعداد غیر عرب ایشیائی سیاحوں کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Qatar tourism tumble as 7 arab nations cut diplomatic ties in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply