قطر ایران اور روس سے اپنے تعلقات مزید مستحکم کرے گا:قطری وزیر خارجہ

ماسکو:قطر کے وزیر خار جہ حمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ وہ ایران اورروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید پختہ اور پائیدار بنانے کا عہد کیے ہے۔ انہوں نے ایران اور روس سے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مسائل اور ان کے حل کے لئے ان دونوں ممالک سے مذاکرات جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ۔عرب ذرائع کے مطابق حمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے گزشتہ روز دورہ روس کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ایک تفصیلی ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد روسی ٹی وی چینل کے انٹرویو دیتے ہوئے قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ قطر ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے پر عزم ہے۔
حمد بن عبدالرحمن آل ثانی کا مزید کہنا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک، ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ روابط اور تعاون کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران نے متعدد بار اس بات کا اظہار کیا ہے کہ عرب ممالک کے تنازعات کے حل کا واحد راستہ مثبت مذاکرات اور بات چیت ہے۔ قطر کے وزیر خارجہ نے مختلف مسائل اور امور کے حل کے لئے ماسکو اور تہران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ چند دن قبل سعودی عرب سمیت چھ عرب ممالک کی جانب سے قطر کا بائیکاٹ کیا گیا ہے جس کے بعد قطر کے ایران اور روس کے ساتھ تعلقات میں شدت آئی ہے۔ روس اور ایران اس وقت قطر کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Qatar to continue talks with russia and iran says qatari foreign minister in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply