برطانیہ میں اخوان المسلمین کو مالی مدد دینے پر قطر پرکڑی تنقید

لندن : برطانیہ کے ایک ممتاز فوجی اور انسداد دہشت گردی ماہر کرنل ٹیم کولنز نے برطانیہ میں اخوان المسلمین کو مبینہ طور پر مالی اعانت بہم پہنچانے پر قطر پر کڑی تنقید کی۔کرنل کولنز نے، جنہوں نے شمالی آئر لینڈ اور دوسری عراق جنگ میں حصہ لیا تھا،ویسٹ منسٹر میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اخوا ن المسلیمن برطانیہ میں ایک مسئلہ بنا ہوا ہے اور حکومتکو اس سے مزید سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے تنظیم کو مالی امداد دینے پر قطر کو ہدف تنقید بناے ہوئے کہا کہ آخر قطر یو کے جیسے دوست ملک کے جذبات کو کیوں مجروح کر رہا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ دہشت گرد تنظیم اخوان المسلمین ایک درد سری ہے اور برطانیہ کے لیے ہمیشہ سے ایک مسئلہ رہی ہے ۔
لیکن قطری حکومت اسے دل کھول کر پیسے دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور قطر قریبی حلیف ہیں اور برطانیہ آڑے وقتوں میں قطر کے شانہ بشانہ کھڑا رہا۔
اسے خلیج میں یکا و تنہا کر دیا گیا تھا لیکن برطانیہ پھر بھی اس کے ساتھ کھڑا رہا۔ہمیں ان سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اپنی دوستی اور رفاقت کا مظاہرہ کریں اور اخوان المسلمین کو مالی مدد دینا بند کر دیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Qatar slammed for funding terrorist muslim brotherhood in uk in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply