قطر جب تک معتوب رہے گا عرب ملکوں سے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے:قطری وزیر خارجہ

دوحہ:دوحہ میں قطر کے وزیر خارجہ شیخ عبدالرحمان الثانی کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک اقتصادی اور سفارتی تعلقات توڑنے والے عرب ممالک اپنے اقدامات واپس نہیں لیتے ہیں، اس وقت تک ان سے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ شیخ عبد الرحمان الثانی کا کہنا تھا کہ قطر اب تک محاصرے میں ہے، اس لیے کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ انھوں نے قطر کے داخلی امور کے بارے میں مذاکرات کے امکان کو بھی مسترد کردیا ہے۔
وزیر خارجہ شیخ عبد الرحمان الثانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک نے اب تک مذاکرات کے لیے ناکا بندی ختم نہیں کی جس کے باعث مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا قطر کو ابھی تک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے کوئی مطالبہ موصول نہیں ہوا ہے۔ شیخ عبد الرحمان الثانی کا کہنا تھا کہ اگر حالات اسی طرح کشیدہ رہے تو ایران اور دیگر ریاستوں سے اشیائے ضروری کی فراہمی کے لیے رابطہ کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Qatar says it will not negotiate unless neighbours lift blockade in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply